کے پی پولیس کا سرچ آپریشن،81 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن / فائل فوٹوپشاور ،چارسدہ :پشاور اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،گیارہ اشتہاری ملزمان سمیت اکیاسی مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی گئی۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران پچپن مشبتہ افراد کوگرفتار کرلیاگیا،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔
چارسدہ کے نواحی علاقے سر ڈھیری میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران گیارہ اشتہاری ملزمان سمیت چھبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی،گرفتار اشتہاری ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔