خیبر پختونخوا:2 ٹریفک حادثات میں5 ہلاکتیں

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 08:33am
ہری پور اور لوئر دیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات / فائل فوٹو ہری پور اور لوئر دیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات / فائل فوٹو

ہری پور ،لوئر دیر:ہری پور اور لوئر دیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے۔

ریسیکو حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شرینگل سے گریال جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایبٹ آباد سے ہری پور آنے والی مسافر بس جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔