چین میں پھنسے 45 میں سے 9 پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے
چین میں پھنسے9 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے / فائل فوٹواسلام آباد:خراب موسم کے باعث چین میں پھنسے پینتالیس پاکستانیوں میں سے نو ایئر چائنا کی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
چین میں پھنسے 45 میں سے9 پاکستانی بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئے،پاکستانی شہریوں کو کاشغر سے ارو مچی کے ذریعے ایئر چائنا کی پرواز سے وطن واپس لایا گیا۔
پاکستانیوں نے چین کے علاقے تاشکورغان سے سوست بارڈر کے ذریعے زمینی راستے سے وطن واپس آنا تھا تاہم چین میں خراب موسم کے باعث پینتالیس پاکستانی محصور ہو گئے تھے۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چھتیس پاکستانی اب بھی چین میں موجود ہیں، جنہیں وطن واپس لانے کیلئے حکام سے رابطے میں ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔