سندھ ہائیکورٹ :نیب پراسیکیوٹر کی کارکردگی رپورٹ جمع
سندھ ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹرکی کارکردگی کی رپورٹ جمع / فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹرنے کارکردگی کی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق نیب نے چودہ سال میں کرپشن کے دوسوپچہتر ارب وصول کئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کرپشن سے متعلق تاجرامجد حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے ادارے کی چودہ سالہ کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا نیب نے چودہ سال میں کرپشن کے دو سوپچہتر ارب وصول کئے۔ معیارپرپورا نہ اترنے والے ایک سو چوبیس مقدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب کے تفتیشی افسران کوریکوری ہونے والی رقم میں شیئرنہیں ملتا۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔