چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کیلئے فوج سے مدد طلب

شائع 14 اپريل 2016 12:07pm
راجن پور میں چھوٹو گینگ چھلاوا بن گیا ہے / فائل فوٹو راجن پور میں چھوٹو گینگ چھلاوا بن گیا ہے / فائل فوٹو

راجن پور :راجن پور میں چھوٹو گینگ چھلاوا بن گیا ہے۔ پولیس نے چھوٹو گینگ کیخلاف فضائی آپریشن کیلئے فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں انہیں آپریشن ضرب آہن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔آ ئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ آپریشن ضرب آہن کیدوران اب تک ایس ایچ اوسمیت سات پولیس اہلکارشہید جب کہ چار زخمی ہوئے۔ڈاکووٴں نے چھ اہلکاروں کی لاشیں اور 4زخمیوں کوپولیس کے حوالے کردیا ہے۔

آئی جی مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی پہلی ترجیح ہے۔کچے میں ڈاکووٴں کیخلاف آپریشن چوبیس گھنٹوں سے جاری ہے۔ایک پولیس لاش اوربیس پولیس اہلکار تاحال ڈاکووٴں کے قبضے میں ہیں۔