چوہدری نثارکو ایف نائن پارک میں جلسے پرکوئی اعتراض نہیں،عمران خان

شائع 14 اپريل 2016 04:32pm
immi فائل فوٹو

لندن:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمیں سڑکوں پر نکلنا پڑے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

لندن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمیں سڑکوں پر نکلنا پڑے،اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنایاجائے،جب تک کمیشن نہیں بنتا،کچھ تسلیم نہیں کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چوبیس اپریل کواسلام آباد پی ٹی آئی کی سالگرہ ضرورمنائیں گے۔چوہدری نثارکو ایف نائن پارک میں جلسے پرکوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور عمران خان لندن جانے کے لیے ایک ہی جہاز میں پرواز کر رہے تھے۔