جامعہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،پانچ افراد زیر حراست

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2016 07:02pm

rangers_image

فائل فوٹو

کراچی :جامعہ کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو زیر حراست میں لے لیا۔زیرحراست افراد میں طلبا تنظیم کا سابق انچارج نوید صدیقی بھی شامل ہے۔

جامعہ کراچی کے چھبیس ویں کنووکیشن سے ایک روز قبل رینجرزنیایڈمن بلاک پرچھاپہ مارا،رینجرز نے ایڈمن بلاک کے ملازمین کی جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات پرکارروائی کی۔چھاپے کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ایڈمن بلاک کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیاگیا تھا،حراست میں لئے گئے افراد میں نوید صدیقی ، ذیشان، زوہیب ،لائبریین شانی محمود حسین،جونیئر اکاؤنٹ آفیسرزریحان اورامین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نوید صدیقی طلبا تنظیم کا سابقہ انچارج ہے۔زیرحراست افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے