اوپیک کا اجلاس کل دوحہ میں ہو گا
اوپیک کا اجلاس کل دوحہ میں ہو گا / فائل فوٹواسلام آباد:تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک کا اجلاس کل دوحہ میں ہو گا،اجلاس میں خام تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سعودی عرب ، روس اور وینزویلا سمیت خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم اجلاس کل دوحہ میں ہوگا،اجلا س میں عالمی سطح پرخام تیل کی طلب ورسد اورقیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے خام تیل کی پیدوارکم یا منجمد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی بڑھنے اور پیداوارمیں اضافیکے باعث قیمتیں کم سطح پر موجود ہے تاہم اوپیک اجلاس میں روس، وینزویلا، اور سعودی عرب سمیت دیگر اوپیک ممالک کی جانب سے خام تیل کی پیدوار کم یا منجمند کر نے پر اتفاق رائے کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہایران نے اپنے آئل منسٹر کواجلاس میں بھیجنے انکار کردیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔