چین میں پھنسے مزید28 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے
چین میں پھنسے مزید 28پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا/ فائل فوٹواسلام آباد:خراب موسم کے باعث چین میں پھنسے پینتالیس پاکستانیوں میں سے مزید اٹھائیس کو کوائرچائنہ کی پرواز سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچنے والے شہریوں کو کاشغر سے براستہ ارومچی ائر چائنہ کی پرواز سی زیڈ 6007 سے وطن واپس لایا گیا۔ پاکستانیوں نے چین کے علاقے تاشکورغان سے سوست بارڈر کے ذر یعے زمینی راستے سے وطن واپس آنا تھا لیکن چین میں خراب موسم کے باعث پینتالیس پاکستانی محصور ہو گئے تھے۔
دوروز قبل بھی نو پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا تھا،اس طرح پینتالیس میں سے سینتیس پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔اب بھی آٹھ پاکستانی شہری پاک چین چین میں پھنسے ہوئے ہیں امید ہے کہ آئندہ ایک دوروز میں انہیں بھی اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل چینی حکام سے رابطے میں رہا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔