خطے میں امن کیلئے تمام مسائل کا حل ضروری ہے،ممنون حسین
نیشنل ایکشن پلان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،ممنونن حسین / فائل فوٹوکاکول: صدر ممنون حسین کہتے ہیں کہ خطے میں امن کیلئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے،علاقائی حالات کے پیش نظر دفاعی قوت میں اضافہ ضروری ہے،نیشنل ایکشن پلان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
کاکول میں کیڈیٹ کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ ایک عظیم جزبے کے ساتھ لڑی ہے ، عالمی برادری بھی ہماری قربانیوں کی تعریف کررہی ہے،نیشنل ایکشن پلان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
خطے میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کا حل ضروری ہے،ان مسائل کی وجہ سے خطے کا امن داوٴ پر لگا ہوا ہے ،مسائل کے پر امن حل کی خواہش کے باوجود محتاط رہتے ہوئے دفاع طاقت بڑھانا ہوگی۔
صدر نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ریاست عوام کے مسائل حل کررہی ہے، ملک میں امن واستحکام کے بغیر اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔