پاک فوج نے کچے کے علاقے کا چارج سنبھال لیا
فائل فوٹوراجن پور:پاک فوج نے کچے کے علاقے کا چارج سنبھال لیا،چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن کیلئے دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں،رینجرزاور پولیس پاک فوج کے ساتھ موجود رہے گی۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے کچے کے علاقے کا چارج سنبھال لیا ہے،چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن کیلئے دستے تعینات کردیئے گے۔
کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں،آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس پاک فوج کے ساتھ موجود رہے گی،ترجمان کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں آپریشن کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔