چوہدری نثار کا پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو گرین سگنل

وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے پی ٹی آئی کے چوبیس اپریل کے ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چوبیس اپریل کےایف نائن پارک میں یوم تاسیس کے جلسہ کے سلسلہ میں گرین سگلنل دے دیاہے ۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ مل بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کئے جائیں اور چوبیس تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔جن امور پر پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ گفت و شنید ہونی ہے ان میں سر فہرست اس بات کی گارنٹی حاصل کی جائے کہ مقررہ وقت کے بعد تمام شرکا پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روزمرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔