کراچی:انیس قائم خانی کی عبوری ضمانت منظور
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض انیس قائم خانی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔انیس قائم خانی پر سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کارکا الزام ہے۔ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کے کیس میں پیپلزپارٹی کے عبدالقادرپٹیل، ایم کیوایم کے رو¿ف صدیقی اوروسیم اختر پہلے ہی ضمانت کرچکے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔