ملک میں ساٹھ لاکھ سے زائد بچے معذوری کا شکار

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2016 08:11pm

child_image

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان میں اٹھارہ برس کی عمر تک کے ساٹھ لاکھ سے زائد بچے کسی نا کسی معذوری کا شکار ہیں ، جو حکومت کی عدم توجہی کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکتے۔

سادہ کینوس کو اپنی صلاحیتوں سے رنگین کرتے ان معصوموں کو اگر مسیحا اور رہنما مل جائے تو مستقبل کے یہ معمار پاکستان کے مستقبل کو بھی رنگین بنا سکتے ہیں۔

کراچی میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری مقابلے میں شریک ذہنی اور جسمانی طور پر معذوری کا شکار نونہالوں اور نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

پاکستان میں چوبیس لاکھ بچے جسمانی اور اٹھارہ لاکھ بچے ذہنی معذوری کا شکار ہیں، جبکہ بارہ لاکھ بینائی اور چھ لاکھ قوت سماعت میں خرابی کے باعث معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔