رحیم یارخان:زہریلا کھانا کھانےسے42 افرادکی حالت غیر
فائل فوٹورحیم یارخان :رحیم یارخان کے علاقہ خان بیلہ میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے بیالیس افراد کی حالت غیر ہوگئی،اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رحیم یارخان کے نواحی علاقہ خان بیلہ کے محلہ ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے بیالیس سے زائد افراد کی حالت غیرہوگئی، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر شیخ زاید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق چھ بچوں کوطبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا باقی متاثرہ افراد کاعلاج جاری ہے سب کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے، دوسری جانب پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔