لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے جیل ٹرائل کا حکم

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2016 05:24pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف گیارہ مقدمات جیل ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔

عزیر بلوچ کے خلاف منتقل کیے جانے والے گیارہ میں سے تین قتل، سات پولیس مقابلے اور ایک ڈکیتی کا مقدمہ شامل ہیں، ان مقدمات میں عزیر بلوچ کے علاوہ لیاری گینگ وار کے بیس سے زائد ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی عدالت کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔