شادی سے ہوا انکار،نرگس فخری ہو گئیں صدمے سے دوچار

شائع 13 مئ 2016 08:18am

nargis1000000000

ممبئی:بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں یہ خبر بہت زیادہ گردش کر رہی تھی کہ فلم دھوم  سے شہرت حاصل کرنے والےاودے چوپڑا اداکارہ نرگس فخری سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن نرگس  اپنے کیر ئیر پر توجہ مرکوز رکھنا  چا ہتی ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی نہیں ہو پائی۔

زی نیوز کے مطابق  نرگس ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں ان کی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث وہ نیویارک میں ہیں ۔

واضح رہے کہ اودے نرگس سے شادی کے خواہشمند تھے ،نرگس بھی انہیں ہاں کر چکی تھیں کہ اچانک اودے کا ذہن تبدیل ہوا اور انہوں نے شادی کینسل کردی۔

ذرائع کے مطابق   یہ خبر سنتے ہی نرگس شدید غصے میں آ گئیں اور دونوں کے درمیان لڑائی  ہوئی ۔جس کے بعد نرگس کا صدمے سے نروس بریک ڈاؤن ہو گیا اور انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا، ایک رات اسپتال میں رہنے کے بعد وہ نیویارک چلی گئیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'اظہر' کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں۔