فلم'اظہر' آتے ہی چھا گئی
ممبئی:گزشتہ روز ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم 'اظہر' نے باکس آفس پر پہلے دن 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔
بولی وڈ ببل کے مطابق جمعے کو ریلیز ہونے والی فلم اظہر بڑی تعداد میں اپنی جانب لوگوں کومتوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
سال 2012 میں ریلیز ہوئی فلم 'راز3 ' کے بعد عمران ہاشمی کی یہ دوسری فلم ہے جس نے ریلیز کے پہلے دن اتنا اچھا بزنس کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی بھارت کے نامور کر کٹر محمد اظہرالدین کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔
خیال رہے فلم میں اظہر کا کردار بولی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے نبھا یا ہے،جبکہ ان کے ساتھ نرگس فخری اور پراچی دیسائی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔