گرمی میں اپنے گھر کی تزئین و آرائش کیسے کرنی چاہیئے ۔
آگ اگلتے سورج کی تپش سے اپنے گھر کو محفوظ رکھنے اور اس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس بار گھر کی ترتیب بدل کر دیکھیں۔اپنے گھر کا اندرونی اور بیرونی پینٹ فوراً تبدیل کروائیں۔ بیرونی دیواروں پر وائٹ واش کروایں اور اندرونی دیواروں پر کھلتے ہوئے رنگوں کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کو تازگی کا احساس رہے گا۔
گھر کے آنگن میں پھول پودوں کے گملے رکھیں اور اگر چہ آپ اپارٹمنٹ میں رہائیش پذیر ہیں تو اپنے دروازے کی چوکھٹ میں پودے لگائے۔ڈرائنگ روم سمیت گھر کے دیگر کمروں کی کھڑکیوں کے پردوں کو تبدیل کر کے ایسے کپڑوں کا انتخاب کریں جس میں سے ہوا با آسانی گزر سکے جیسا کہ شفون یا ہلکا کاٹن کا کپڑا۔
گھر کے سب سے اہم حصے کچن کو بھی نہ بھولیں اور اپنے کچن میں بھی تازگی کا احساس برقرار رکھنے کے لئے پودے رکھیں۔ اسکے ساتھ ہی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروِ ئے کار لاتے ہوئے کچھ منفرد تخلیق کر کے اپنے کچن کی سجاوٹ کریں۔ جیسے کہ پرانی بوتل پر رنگ کر کے ان میں کچھ رنگ برنگے پتھر ڈال کر یا سمندری سیپیوں کے خول استعمال کر کے کچھ جازبِ نظر چیزیں بنائیں۔
غیر ضروری اشیاء کو اسٹور میں رکھ کر کمروں کی گنجائش میں اضافہ کریں یا اگر وہ چیزیں آپ کے کسی کام کی نہیں رہیں تو ان کو کسی ضرورت مند تک پہنچا کر دلی سکون بھی حاصل کریں۔ مختصر سامان کمروں میں رکھنے سے آپ کا گھر بھی بڑا محسوس ہوگا اور زائد سامان کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی میں بھی کمی واقع ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔