دیپیکا نے لی نینا کے ساتھ اداس سیلفی
فائل فوٹولاس اینجلس:ہالی ووڈ اداکارہ نینا ڈوبریونے ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج کی شوٹ کے دوران اپنی ساتھی بولی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لی گئی ایک اداس چہرے والی سیلفی پوسٹ کی۔
ستائیس سالہ ڈوبریو نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جو انہیں فلم کے سیٹ پر اتنی خوبصورت ارواح سے ملنے کا موقعہ ملا۔
انکا کہنا تھا کہ برا ہوا جو گذشتہ روز اتنا اچھا ایڈونچر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ افسوس کہ 'ٹرپل ایکس فیملی' کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ میں سیٹ پر موجود محنت کش لوگوں کو یاد کرونگی۔ یہ بہت لمبی شوٹ تھی اور تمام لوگ شاباشی کے ساتھ ایک لمبی چھٹی کے حقدار بھی ہیں۔ آپ سب کو جاننے سے بہت اچھا لگا۔ کاش یہ کبھی ختم نہ ہوتی۔
فلم میں نینا نے ٹیک نرڈ بیکی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیپیکا وین ڈیزل کے ساتھ سیرینا انگر کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' میں مائیکل بسپنگ، ٹونی جا، سیموئل ایل جیکسن اور روبی روز بھی نظر آئیں گی جبکہ فلم کو ڈی-جے کاروسو نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔
یہ فلم ٹرپل ایکس سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی ریلیز 2017 میں متوقع ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔