ہالی وود فلم کیپٹن امریکا سول وار کا باکس آفس پر راج برقرار

شائع 16 مئ 2016 03:57pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم کیپٹن امریکا سول وار امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

آئرن مین اور کیپٹن امریکا  کے ایکشن کے امریکی سینما گھروں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔فلم سب سے زیادہ بزنس کرکے باکس آفس پر سرفہرست ہے ۔

مارول کامک بک کی کہانی میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے  بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں ہی لڑنے لگتے ہیں۔ فلم میں کرس ایون کیپٹن امریکا جبکہ رابرٹ ڈونی جونیئر آئرن مین کے کردار میں جلوہ گرہوئے ہیں۔

دوسری طرف ہالی ووڈ فلم جنگل بک اپنی خوبصورت منظر کشی کے باعث کئی ہفتوں سے ٹاپ تھری پوزیشنز میں موجود ہے،فلم ایک کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم منی مونسٹرز ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔