حکمران ملک کو کاروبار کے طور پر چلا رہے ہیں،طاہرالقادری
لاہور :پاکستان عوامی تحریک کے براہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکمران ملک کو کاروبار کے طور پر چلا رہے ہیں، کرپشن کے تحفظ کیلئے وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چودہ لاشیں اور سو زخمی پنجاب میں رینجرز کا انتظار کر رہے ہیں۔
لاہورائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہو ئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان کو کھوکھلا کر رہی ہے، جبکہ پاکستان مسائل کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کو ذاتی کاروبارکے طورپرچلایاجارہاہے،کرپشن کوتحفظ دینے کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اتحاد ہے،دہشت گردی کے پیچھے بھی کرپشن کاپیسہ ہے۔طاہرالقادری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں انصاف کی توقع نہیں، سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ذمہ دار لٹکائے جائیں گے۔
طاہرالقادری نے خبردار کیا کہ سندھ میں بھیانک کھیل کھیلا جارہاہے، سندھ میں آپریشن کو روکنے کیلئے نت نئی شرائط رکھی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چودہ لاشیں اور سو زخمی رینجرز کا انتظار کررہی ہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق اور سندھ حکومت ملی ہوئی ہے، سندھ حکومت کرپشن اور دہشتگردی کو تحفظ دے رہی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹرطاہر القادری پانچ ماہ کے بعد بیرون ملک سے لاہور پہنچے تو ائیرپورٹ پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔