ایک اور اداکارہ منی لانڈرنگ کا شکار
ممبئی:بولی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی منشیات اسمگلنگ کیس کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئیں۔
نوےکی دہائی میں فلم' کرن ارجن' سے عوام میں مقبول ہونے والی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کو ایک کے بعد ایک پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
اداکارہ پر' منی لانڈرنگ' کا شبہ ہے جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ممتا کے 'بدلہ پور 'بینک اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے مسلسل بھاری رقم ٹرانسفر کی جارہی ہے۔
جس کے بعد اداکارہ کا بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے علاوہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ پولیس کمشنر نے ممتا کیخلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کی تصدیق بھی کردی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔