ڈاکٹر عاصم کی پیشی آج پھر متوقع

کراچی :ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آج پھر پیش کیا جائیگا ۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کو آج پھر پیش کیا جائیگا ،اس سے قبل ڈاکٹر عاصم سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت نے مسترد کردی تھی۔ عدالت میں پیشی کیلئے آتے وقت ڈاکٹر عاصم اور انکے اہل خانہ خاصے پرامید تھے تاہم فیصلہ سننے کے بعد نہ صرف ڈاکٹر عاصم بلکہ انکے اہل خانہ بھی مایوس دکھائی دیئے۔
نیب اہلکار ڈاکٹر عاصم کو لے کر سندھ ہائی کورٹ پہنچے ، تو ڈاکٹرعاصم کے چہرے پر اطمیان نمایاں تھا۔ڈاکٹر عاصم مقدمے سے بریت کے لئے پرامید نظر آئے۔پولیس رپورٹ کی بابت عمل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ بھی ماضی کی پیشیوں کے مقابلے میں قدرے پراعتماد اور پر امید دکھائی دیئے۔عدالت کے فیصلہ محفوط کرنے سے سنائے جانے تک ڈاکٹر عاصم ایک گھنٹے کمرہ عدالت کے باہر راہ داری میں موجود تھے۔
وقفے کا وقت ختم ہوا توڈاکٹر عاصم دوبارہ عدالت میں حاضر ہوئے اورجب عدالت نے فیصلہ سنایا توڈاکٹر عاصم کے چہرے پر موجود اعتماد پریشانی میں تبدیل ہوگئی اورگھر والوں امید بھی حیرت اور مایوسی میں بدل گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔