آج 'یوم تکبیر' نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہاہے
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان کے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے18 سال مکمل ہونے پر یوم تکبیر اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ملکی دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اتحاد و یگانیت برقرار رکھے گی۔
نیوکلیر ٹیکنالوجی کا حامل پاکستان،جس کی دفاعی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی سپرپاورز اپنی پالیساں ردوبدل کرتی نظر آتی ہیں۔
اپنے پر امن ایٹمی پروگرام کی بدولت دنیا میں امن اور ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی کے باوجود ارض پاک کا داخلی امن تباہ کرنے کی شازشیں جنم لیتی رہتی ہیں، لیکن دشمن جانتا ہے کہ پاکستان کوئی' بنانا ریپبلیکن' نہیں۔
اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا۔
اب دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک پر امن ملک بنایا جائے گا۔ ہر پاکستانی کو فخر ہے کہ ایک زندہ قوم اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ہونے کے ناطے انہیں اندیشہ زوال نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔