وفاقی بجٹ 3 جون کو پیش کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 29 مئ 2016 10:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی بجٹ  تین جون کو پیش کیا جائے گا ، مختلف معاشی اہداف کی منظوری آج رابطہ کمیٹی  برائے سالانہ منصوبہ بندی  کے اجلاس میں دی جائے گی ۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے  بیشتراقتصادی اہداف تجویز کرلئے ہیں جن کی حتمی منظوری آج دی جائے گی۔

مجموعی اقتصادی ترقی کا ہدف 5.7 اورافراط زرکا  ہدف 6فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ٹیکس وصولی کا ہدف36 ارب روپے ،برآمدات کا ہدف 24ارب 70کروڑ ڈالرز، اوردرآمدی ہدف 45 ارب 20کروڑ ڈالرزرکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح، تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالرز کے لگ بھگ متوقع ہے۔ صنعتی ترقی کا ہدف 7.69 فیصد ،زرعی شعبے کا ترقیاتی ہدف 3.48 اور مینوفیکچرنگ 5.9 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

اے پی سی سی سے منظوری کے بعد،قومی اقتصادی کمیشن ان اہداف کی توثیق کرے گاجبکہ وفاقی بجٹ 3جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔