چیف جسٹس کی پولیس، اینٹی کرپشن، نیب پر کڑی تنقید

اپ ڈیٹ 29 مئ 2016 10:42am
چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو

لاڑکانہ:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ  ملک کو دیانتدار لیڈرشپ نہیں ملی اور پولیس،  اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور نیب  ناکام  ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے  اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا   کہ یہ سب ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے اور ان کی ناکامی کو آخر کار' ہمارے سر تھوپ دیا جاتا ہے'۔

'کرپشن کے خاتمے کیلئے فرشتے نہیں آئیں گے، ہمیں خود کام کرنا ہوگا۔'

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 'ہاف فرائی، فل فرائی کی ٹرمینالوجی کچھ عرصہ قبل معلوم ہوئی، یہ لاقانونیت حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کارروائی کی جاتی ہےتو بڑی لابی تحفظ کیلئےآجاتی ہے۔'ملک میں ذاتی مفادکیلئےضرورت سےزیادہ قانون سازی کی گئی'۔