'جو پشاور میں چوہے نہیں مارسکتے وہ حکومت پر تنقید کررہےہیں'
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق/فائل فوٹولاہور:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے ناراض عناصر پاناما لیکس میں ا سکور سیٹل کر رہے ہیں۔
لاہور کے حلقہ 125 میں اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مخالفین پانامالیکس پر اسکور سیٹل کررہےہیں۔
' اپوزیشن کے 14سوالات کا ہدف صرف وزیراعظم نواز شریف ہیں۔جو پشاور میں چوہے نہیں مارسکتے وہ آج حکومت پر تنقید کررہےہیں'۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایشو پر کوئی رعایت نہیں چاہتے مگر سیاست کے لئے کسی کو نواز شریف کو ٹارگٹ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا کے ڈالرز ٹھکرا کر ایٹمی دھماکا کیا۔' اگر کسی کو اورنج لائن ٹرین پر اعتراض ہے تو وہ عدالت کیوں نہیں جاتا'۔
وزیر ریلوے نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کچھ ٹاک شوز میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔