کراچی :متحدہ عسکری ونگ کے تین ملزمان کا رینجرزچوکیوں پر حملوں کا اعتراف
فائل فوٹوکراچی :سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیوایم عسکری ونگ کے تین ملزمان نے ان کی چوکیوں پر حملوں کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔
سندھ رینجرز کی تحویل میں تین ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے۔رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ایم کیوایم عسکری ونگ کے تین ملزمان رینجرز چوکیوں پر حملے میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق انیس اپریل دوہزار سولہ کو خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں چھاپہ مارا،
اور ایم کیو ایم کے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ ایک سو آٹھ کے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نوے روزہ ریمانڈ پر لے لیا۔
گرفتار ملزمان میں سید احسن سلیمان عرف ایس پی،محمد عبید اللہ صدیقی عرف حبیب کالا عرف پاگل جبکہ تیسرے ملزم کا نام اسد اللہ صدیقی شامل ہیں۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی ہائی کمان کے کہنے پر انتیس جنوری کو ناظم آباد، اٹھارہ مارچ کو کورنگی کراسنگ،اور تئیس مارچ کو کورنگی ڈھائی میں رینجرز چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔