ہالی ووڈ فلم دی کال اپ کا نیا ٹریلر جاری

شائع 29 مئ 2016 08:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم دی کال اپ کا ایڈونچر سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

آن لائن گیمز کے شوقین افراد کس طرح مصیبت میں پھنس جائیں گے یہ کہانی شامل ہے ہالی ووڈ  سائنس فکشن فلم دی کال اپ میں۔ فلم چوبیس جون کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

چارلس بارکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں آن لائن گیمرز کی کہانی شامل ہے۔آن لائن گیمرز کے شوقین افراد کو خود کو گیمز کے کریکٹرز کے ساتھ بدلنے کی دعوت ملتی ہے۔

فلم میں صورتحال اس وقت گھمبیر ہوتی ہے جب گیمرز کو یہ بات پتا چلتی ہے کہ گیمز کے کریکٹر میں تبدیل ہوکر انہیں اپنی جان بچانے کیلئے  لڑنا ہوگا۔

فلم میں مورفڈ کلارک،کرس اوبی اور پارکر سایرز سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ ایڈونچر سے بھرپور فلم دی کال اپ چوبیس جون کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

https://youtu.be/41KZKSsFP2o