برتھ مارک کیوں ہوتے ہیں؟
فائل فوٹوبرتھ مارک پیدائشی طور پر بچوں کے جسم میں کسی مخصوص جگہ پر موجود ہوتے ہیں۔برتھ مارک ہوتے کیوں ہیں؟برتھ مارک مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ برتھ مارک ہونے کی بڑی وجہاضافی پگمنٹ سیلز کا ہونا ہے۔جلد کے کسی حصےمیں پگمنٹ سیلززیادہ موجود ہوتے ہیں، وہاں پر برتھ مارک ہونے کے ممکن حد تک چانس ہوتے ہیں۔
وہ برتھ مارک جو پگمنٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں، ان کو پگمنٹڈ برتھ مارک کہا جاتا ہے۔ یہ برتھ مارک جلد کے رنگ سے مختلف ہوتے ہیں، جس کے باعث یہ جلد پر الگ سے نمایاں ہوتے ہیں،برتھ مارک تلوں کی صورت میں بھی موجود ہوتے ہیں۔
تل انسانی جسم میں مختلف قسم کے ہوتے ہیں، کچھ لوگوں کے کالے رنگ کے تل ہوتے ہیں اور کچھ لوگوں کے تل براؤن رنگ کے ہوتے ہیں اور تلوں کی اشکال بھی ہر کسی میں مختلف طرح کی ہوتی ہیں۔ جو تل بچوں میں پیدائشی طور پر موجود ہوتے ہیں ان کو بھی برتھ مارک کہا جاتا ہے۔لیکن وہ تل جو بچوں کی پیدائش کے بعد بنتے ہیں، ان کو برتھ مارک تصور نہیں کیا جاتا۔
اکثر برتھ مارک وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔اگر برتھ مارک تل کی صورت میں ہے تویہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شکل تبدیل کرلیتا ہے اور کبھی کبھی یہ برتھ مارک سرے سے غائب ہی ہوجاتا ہے۔
کچھ برتھ مارتھ مارک جلد کے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں،جلد کا ایک حصہ اپنے رنگ سے زیادہ ڈارک ہوتا ہے۔جن افراد کی رنگت تھوڑی گوری ہوتی ہے، ان کا برتھ مارک اکثر براؤن رنگ کا ہوتا ہے۔ وہ افراد جن کی رنگت تھوڑی سنولی ہوتی ہے، ان کا برتھ مارک کالے رنگ کا ہوتا ہے۔
برتھ مارک ہونے کی بڑی وجہ جلد کے کسی حصے میں خون کی شریانے زیادہ ہونے سے ہوتے ہیں۔ کچھ برتھ مارک میں جسم کے کسی حصے میں بالوں کا زیادہ تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔
کچھ لوگ ان برتھ مارک کو اپنی جلد سے ختم کردیتے ہیں، لیکن بعض برتھ مارک ایسے ہوتے ہیں جن کو ختم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ جلد میں ہی موجود ہوتے ہیں اور جلد کی رنگت سے تھوڑے ڈارک ہوتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔