بپا شا نے کرن کی وہ سچائی بتائی جو سابقہ بیویاں نہ جان پائیں

شائع 30 مئ 2016 08:03am

bipasha0000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف جوڑی بپا شا باسو اور کرن سنگھ گروور اپنے ہنی مون سے واپس آچکے ہیں ،تاہم دونوں ایک بار پھر ہنی مون پر جانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی (بپاشا باسو،کرن سنگھ گروور) نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مزاحیہ پروگرام 'کپل شرما شو' میں شرکت کی۔

شادی کے بعد  مالدیپ میں گزارے گئے حسین پلوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر ہنی مون پر جائیں گے لیکن لمبے عرصے کیلئے۔

بپاشا نے اپنی نئی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد  ہماری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،وہی لوگ ،وہی چہرے ،وہی پیار ،تاہم میں نے انسٹا گرام پر اپنا نام  'بپا شا باسو سنگھ گروور' کر لیا ہے  میری زندگی میں صرف اتنی سی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کرن کی یہ سچائی بیان کرتےہوئے کہا کہ کرن بہت اچھا گانا گاتے ہیں ،ہماری شادی کے دن انہوں نےمیرے 3 پسندیدہ گانے گائے،یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے حیران کن تحفہ تھا۔

ان کا گانا سن کر میری بہنوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ مہینے 30 اپریل کو انجام پائی تھی،بپا شا کی یہ پہلی جبکہ کرن کی تیسری شادی ہے۔