قوانین کسی کوماورائے قانون گرفتاری کی اجازت نہیں دیتے،رضا ربانی
اسلام آباد:چیرمین سینیٹ کی صدارت میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،رضاربانی کہتے ہیں ملکی قوانین کسی کوماورائے قانون گرفتاری کی اجازت نہیں دیتے،قوانین کی موجودگی کے باوجود لوگوں کواٹھایا جارہا ہے۔
چیرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس جاری۔اجلاس کے دوران چیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں قوانین ہونے کے باوجود سیکیورٹی ادارے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں،کسی کو ماروائے قانون گرفتاریوں کی اجازت نہیں۔
سینٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ خفیہ اداروں کے معاملات کیلئے کنٹرولنگ اتھارٹی ہونی چاہئے۔صلاح الدین ترمزی کا کہنا تھا اداروں کو کسی پرشک ہے توعدالت سے رجوع کر کے تحقیقات کریں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران انسانی حقوق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے
سراج الحق نے موقف اختیار کیا کہ جب ملک میں قانون اورانصاف کی علمداری ہوگی توکوئی شخص کوقانون ہاتھ نہیں میں لے سکے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔