انجلینا جولی اب ٹیچنگ کرینگی

شائع 30 مئ 2016 03:10pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :ہالی وڈ انڈسٹری سے نام کمانے والی اداکارہ انجلینا جولی اب لندن اسکول آف اکنامکس میں اسپیشل سبجیکٹ کے لیکچرار کے فرائض سر انجام دیں گی۔

دنیا بھر میں پہلی مرتبہ لندن اسکول آف اکنامکس ویمن ،پیس اینڈ سیکیورٹی کے نام سے ایک نئے مضمون کو متعارف کرایا جا رہا ہے،اس خاص مضمون کو پڑھانے کیلئے خاص ٹیچر یعنی انجلینا جولی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی سفیر انجلینا جولی اگلے برس مضمون کی فیکلٹی ممبر بن جائیں گی، جہاں طلبہ کو ویمن پیس اینڈ سیکیورٹی کے حوالے سے لیکچرز دئیے جائیں گے۔

ویمن،پیس اورسیکیورٹی مضمون کا تصور گزشتہ برس برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ لارڈ ولیم ہیگ نے پیش کیا تھاجبکہ لارڈ ہیگ بھی لندن اسکول آف اکنامکس میں جز وقتی استاد کے طور پر مضمون کے مختلف پہلووٴں پر لیکچر دیں گے۔

اس موقع پر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ اس انتہائی اہم مضمون کو پڑھانے کی منتظر ہیں، اس میں وسعت دینے سے خواتین کے حقوق کی آگاہی سے خواتین پر ہونے والے مظالم میں کمی آئے گی۔ویمن ،پیس اینڈ سیکیورٹی میں داخلوں کا سلسلہ روں برس اگست میں شروع کیا جائے گا۔