ہالی ووڈ فلم ایکس مین ایپو کیلپس کی باکس آفس پر دھوم

شائع 30 مئ 2016 03:12pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :ہالی ووڈ فلم ایکس مین ایپوکیلپس نے ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپر ہیرو کی کہانی سب سے زیادہ بزنس کرکے باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

امریکی سینما گھروں میں ایکس مین ایپوکیلپس چھا گئی۔ایک ہی دن ریلیز ہونے والی فلموں میں ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا سیکوئل واضح برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے۔ایکس مین ایپوکیلپس ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

فلم کی کہانی زمین پر تباہی مچانے والے دیوتا کا مقابلہ کرنے والے غیر معمولی طاقتوں کے حامل سپر ہیرو کی ہے جس میں وہ دنیا کو شیطانی قوتوں سے بچاتا ہے ۔

دوسرے نمبر پر آنے والی جونی ڈیپ کی فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس نے دو کروڑ اکیاسی کروڑ ڈالر بٹورے ہیں۔ فلم میں ایلس ایک بار پھر دی میڈ ہیٹر کو بچانے کیلئے آئے گا۔مشہور و معروف گیم اینگری برڈپر بنائی گئی اینی میٹڈ فلم اینگری برڈ ایک کروڑ نوے کماکر تیسری پوزیشن پر ہے۔