مشہور ڈرامہ سیریل 'بالیکا ودھو'کے ساتھ یہ کیا انہونی ہو گئی؟

شائع 31 مئ 2016 06:37am

anandi1000000000

ممبئی:انڈیاکامشہور ڈرامہ سیریل 'بالیکا ودھو' بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا سب سے زیادہ مقبول  ڈرامہ ہے،جسے خواتین سمیت ہر عمر کے لوگ بیحد پسند کرتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بالیکا ودھو نے بھارت کے مشہور ترین ڈرامے کے ساتھ ایک اور اعزازا پنے نام کرلیا ہے،اور وہ اعزاز ہے'لمکا بک آف ریکارڈ 'میں شمولیت ۔

ڈرامے نے 2000 اقساط کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہیں جس کے باعث اسے 'لمکا بک آف ریکارڈ 'میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی بھارت کے ایک بڑے سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے ،جس میں نہایت کم عمر میں بچوں کی شادی کردی جاتی ہے۔

ڈرامے میں ایک 10 سال کی بچی آنندی کی شادی کم عمر لڑکے جگیا کے ساتھ کردی جاتی ہے،اس شادی سے دونوں کی زندگی بے شمار مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے۔

ڈرامے کے ذریعے بھارت کے اس چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے  جو بچوں کی زندگی کو کم عمری میں شادی جیسی ذمہ داریوں  کے بوجھ تلے دبا کر ان کی زندگی شروع ہونے سے پہلے ختم کردیتے ہیں ۔