بچوں نے ایسا کیا کردیا کہ والدین آبدیدہ ہو گئے

شائع 01 جون 2016 10:10am

aryan0000000

بولی وڈ کے مشہور اداکار (شاہ رخ خان،عامرخان،اکشے کمار وغیرہ) بھارتی فلم انڈسٹری پرگزشتہ 20 برسوں سے راج کررہے ہیں۔

ا تنے طویل عرصے تک انڈسٹری پر حکومت کرنے کا مطلب ہے کہ بہترین اداکاری میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

تاہم ان کے بچے اپنے والدین سے بھی زیادہ باصلاحیت  ہیں ،ان میں صرف اداکاری ہی کی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں ،بلکہ اسپورٹس میں بھی باکمال ہیں۔

اسپورٹس میں بہترین صلاحیتیں دکھانے کی بناء پر ان کے والدین کو ان پر بے انتہا فخر ہے ،جس کا ثبوت وہ اکثر سوشل میڈیا پر  تصاویر شئیر کر کے دیتے رہتے ہیں۔

یہاں مشہور اداکاروں کے باصلاحیت بچوں کے کارناموں کی تفصیلات کا ذکر کیا جا رہا ہے ،ہمیں یقین ہے آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

شاہ رخ ،سہانا خان

شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے،تاہم ان کی بیٹی سہانا بھی کسی سے کم نہیں ۔وہ جونئیر اسکول میں فٹبال ٹیم کی ممبر تھیں اور بہت اچھا فٹبال کھیلتی تھیں ،اب انہیں نیا شوق ہوا ہے ،مارشل آرٹ کے فن 'تائی کوانڈو' سیکھنے کا ۔

سہانا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ  یہ شوق مجھے میرے بھائی کو دیکھ کر ہوا،واضح رہے کہ آریان بھی تائی کوانڈو کا فن جانتے ہیں۔

suhana

اکشے کمار،آرو

حال ہی میں اکشے کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ایک تصویر میڈیا میں بہت مقبول ہوئی تھی  جس میں ان کے بیٹے آرو مارشل آرٹ کا ایک موو کرتے نظر آرہے ہیں ،وہ اس فن میں بلیک بیلٹ حاصل کرچکے ہیں ۔

araw

سیف علی خان،ابراہم خان

سیف علی خان کے بیٹے ابراہم  خان بھی کسی سے کم نہیں،وہ تیراکی کے فن میں ماہر ہیں اور بہترین تیراک ہیں۔

abraham

عامر خان،جنید خان

عامر خان کے بیٹے جنید خان بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم انڈسٹری میں سر گرم ہیں ،تاہم ان کی دلچسپی کرکٹ میں بھی ہے۔

junaid

رتیش دیش مکھ،ریان

رتیش دیش مکھ کے بیٹے ریان ابھی صرف ڈیڑھ سال کے ہیں لیکن اسپورٹس میں دلچسپی ابھی سے ظاہر ہوگئی ہے۔

رتیش نے اپنے بیٹے کی تصویر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  'کھیل کا پہلا سبق کورٹ کی طرف دیکھنا ہے'۔

ryan

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز