فواد خان کا عاجزی سے بھرپور جواب
فائل فوٹو
ممبئی :بی ٹاوٴن میں جلد ہی نام بنانے والے فواد خان کو بالی ووڈ کے نامور خانز میں شامل کیا جانے لگا جس پر فواد خان کا کہنا ہے کہ یہ قبل ازوقت ہوگا کیونکہ ابھی تو بالی ووڈ کا نیا رکن ہوں۔
شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے بعد فواد خان بھی بھارتی مداحوں میں مقبول ہیں،اور اب بالی ووڈ میں فواد خان کو بڑے خانز میں شمار کیا جانے لگا۔فواد کا کہنا ہے کہ نامور خانز میں سے ایک ہوں یہ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی تو بالی ووڈ کا نیا حصہ ہوں۔فواد خان نے مزید کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
فواد خان ان دنوں بالی ووڈ فلم اے دل ہے مشکل اور ایم ایس دھونی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں جبکہ پاکستان میں مولا جٹ ٹو میں بھی فواد خان بطور ہیرو جلوہ گر ہونگے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔