وفاق آئین کے تحت صوبے میں مداخلت کا حق رکھتی ہے: عبدالقادر
وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کہتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو اننچاس کی شق تین کے تحت وفاق کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ جب چاہے جس صوبے میں چاہے مداخلت کرسکتی ہے۔
وفاق آئین کے تحت صوبے میں مداخلت کا حق رکھتی ہے۔وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے رینجرز کے معاملے پر واضح کردیااورکہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کی شق 3 کو بھی لازمی پڑھ لیا جائے۔عبدالقادر بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ڈی جی رینجرز نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے بہت ثبوت موجود ہیں،وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وزیر کے ساتھ فوجی بھی ہیں،سندھ میں ڈی جی رینجرز بھی رہے ہیں۔اسی لئے سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حق میں ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔