صوبائی تحفظ کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے، فرحت اللہ بابر

شائع 23 دسمبر 2015 06:04am

ppp-struck-no-deal-with-musharraf-farhatullah-babar-1405183449-1639

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرز کے معاملے پر وفاقی حکومت کے اقدام پر مذمت کی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں صوبائی خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔ 

سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ میں رینجرز کے معاملے پر وفاقی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں وفاق کا فیصلہ سندھ پر حملہ ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وفاقی سطح پر سیاسی استحکام کےلئے منفی اثرات مرتب ہوے ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں صوبائی خود مختاری کے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر لڑیں گے۔