لودھراں :پینسٹھ پولنگ اسٹیشن حساس قرار

شائع 23 دسمبر 2015 07:28am

cabin_imagee

لودھراں میں پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے حکمران جماعت کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان آج کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ حلقے میں اٹھارہ دیگر امیدوار بھی قسمت آزمانے میدان میں اترے ہیں۔

ضمنی انتخابات کیلئے قائم تین سو تین پولنگ اسٹیشنز میں سے پینسٹھ کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ جہاں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس اور فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ووٹرز کے علاوہ پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور جیت کی خوشی میں جشن یا ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔