جاپان :فلم ساڈاکو ورسز یاکو کی منفرد تشہیر
فائل فوٹو
ٹوکیو :جاپان میں خوف اور وحشت سے بھرپور فلم 'ساڈاکو ورسز کایاکو' کی منفرد تشہیر ہوئی۔ فلم جولائی میں سینماگھروں میں دہشت پھیلائے گی۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خوفناک کردار اچانک بیس بال کھیل کے دوران میدان میں آگئے۔
فلم 'ساڈاکو ورسز کایاکو' کی تشہیر کیلئے انوکھا انداز اپناتے ہوئے گراوٴنڈ میں بیس بال کھیلا۔ منفرد تشہیر کو ناصرف کھلاڑیوں بلکہ گراوٴنڈ میں موجود عوام نے بھی خوب سراہا۔
جتنی منفرد تشہیر ہوئی اتنی ہی منفرد فلم کی کہانی بھی ہے۔فلم میں دو دوست ایسی ویڈیو ٹیپ دیکھ لیتے ہیں جسے دیکھنے سے منع کیا جاتا ہے۔جس کے بعد دونوں غیر مرئی قوتوں کے شکنجے میں آجاتی ہیں۔خوف کے سائے بکھیرنے والی فلم 'ساڈاکو ورسز کایاکو' اٹھارہ جون کو جاپان میں ریلیز ہوگی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔