امریکا :بیونسے فیشن آئیکون قرار
فائل فوٹو
واشنگٹن :امریکی گلوکارہ بیونسے کو امریکا کا فیشن آئی کون قرار دے دیا گیا۔ کاوٴنسل آف فیشن ڈیزائنر آف امریکا ایوارڈز کی تقریب میں گلوکارہ بیونسے کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔فیشن میں ہر کوئی نئے نئے انداز اپناتا ہے۔
فیشن کے اسی رنگ کو سراہنے کیلئے امریکی ریاست نیویارک میں کاوٴنسل آف فیشن ڈیزائنر آف امریکا ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔جہاں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر رنگ جمایا ۔
سی ایف ڈی اے ایوارڈز میں اس بار مہمان خصوصی بنیں امریکی گلوکارہ بیونسے۔ جنہیں امریکا کی فیشن آئی کون کا ایوارڈ دیا گیا۔بیونسے کو جب اسٹیج پر بلایا گیا تو انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اپنا ایوارڈ فیملی کے نام کردیا۔بیونسے گلوکاری کے میدان میں ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی منفرد انداز اپناتی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔