کپل کی بیوی بھی انہیں چھوڑ کر جا رہی ہیں؟

شائع 09 جون 2016 05:26am

kapil2000000

ممبئی:بھارت کا مقبول ترین مزاحیہ پروگرام'دی کپل شرما شو' ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پروگرام میں شامل تمام لوگ دئے گئے کرداروں  سے بھرپور انصاف کرتے ہوئے مداحوں اور سامعین کو خوب ہنساتے ہیں۔

اگر ان تمام کرداروں میں سے ایک کردار بھی شو میں شامل نہیں ہوگا تودیکھنے والوں کو بالکل مزہ نہیں آئے گا۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق ان دنوں میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی   شو کا مزید حصہ نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سمونا شو میں اپنے کردار سے خوش نہیں ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ شو انتظامیہ کا کپل کی ایک اور گرل فرینڈ کا کردار متعارف کروانا انہیں  پسند نہیں آیا،اور وہ نہیں چاہتیں ان کے علاوہ کوئی بھی کپل کی بیوی یا دوست کردار اداکرے۔

اس بارے میں جب سمونا سے بات کی گئی تو انہوں نے شو چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے،میں اپنے کردار کو بہت مزے سے نبھاتی ہوں،آپ سب ابھی مزید مجھے اس شو میں دیکھیں گے۔