کنگنا  اپنی فلم میں خود ہی 'ہیرو ' کا کردار ادا کریں گی

شائع 10 جون 2016 07:36am

kangna1000000

نئی دہلی:بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت کو   سرخیوں میں رہنے کا ہنر آتا ہے ،حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا   ہےجس کے باعث وہ ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

زی نیوز کے مطابق کنگنا ان دنوں وشال بھردواج کی فلم 'رنگون ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

صحافیوں کو اپنی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کنگنا نے خود کو فلم کا 'تیسرا ہیرو' قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اس حوالے سے اداکار شاہد کپور سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھا کہ 'انہوں نے یہ کیوں نہیں کہا کہ فلم میں تین ہیروئنیں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے فلم میں تین اہم کردار ہیں کو ئی ہیرو یا ہیروئن نہیں ،اور میں ہیروئن کے کردار کو کسی سے بھی کم نہیں سمجھتا۔

شاہد کا کنگنا کے بیان پر اس طرح کا جواب دینا ان کے بڑے پن کوظاہر کرتا ہے۔