خناق کے باعث بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے،شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خناق کے باعث بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بطور احسن ادا نہیں کیں۔انکوائری رپورٹ میں غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خناق کے باعث بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر دلی دکھ اور صدمہ ہواہے،بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر مجرمانہ غفلت ہے۔ایسی سنگین غلطی کا کوئی جواز قابل قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کے حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بطور احسن طریقہ سے ادا نہیں کیں،بتایا جائے کہ خناق کی دوائی کاسٹاک ختم ہونے سے قبل مزید دوائی منگوانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری ٹیم کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔