سڑکیں بنانا ہی نہیں،ان کی دیکھ بھال بھی محکمے کی ذمہ داری ہے،شہباز شریف
کامونکی:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوہزار اٹھارہ تک پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ دیہاتیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،جبکہ دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
کامونکی میں پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سڑکیں بنانا ہی نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی محکمے کی ذمہ داری ہے،سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے اوورلوڈنگ چیک کرنے کے موٴثر انتظامات ہونے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ تک پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ دیہاتیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چھتیس سو میگاواٹ گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،دوہزار اٹھارہ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں چالیس ارب روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔