گرمیوں کے روزوں کی 5 بہترین سحریاں

شائع 13 جون 2016 09:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گرمیوں میں روزوں میں ایسی سحری کرنا ضروری ہوتا ہے، جس سے آپ کا نظام ہاضمہ ٹھنڈا رہےاور آپ کو روزے بالکل بھی پیاس کا احساس نہیں ہو۔ پیاس نہ لگنے سے آپ کا سارا دن اچھا اور خوشگوار گزرتا ہے۔

چونکہ کئی سالوں سے رمضان گرمیوں میں آرہے ہیں اور اس سال بھی  انتہائی گرم مہینوں میں رمضان آئے ہیں۔ جس کے باعث ایسے کھانوں کا استعمال ضروری ہے کہ جس سے آپ کا جسم ہائیڈریٹڈ رہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی ڈشزکے بارے میں بتائیں گے، جن کا استعمال گرمیوں کے روزوں کےلیے بہترین ہے۔

٭دہی

دہی سحری کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ اس سے آپ کا معدے کو راحت ملتی ہے اور اس کے ذریعے آپ کو سارا دن پیاس بھی نہیں لگتی۔

٭ کھجور کا شیک

کھجور پوٹاشیم، میگنیشیم  اور شوگر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہےاور ان تینوں چیزوں کی رمضان میں بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک گلاس کھجور کا شیک سحری میں پی لیں گے تو اس سے آپ کا پورا دن انرجی سے بھرپور گزرے گا۔

٭لسی

سحری میں لسی کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر جب بہت گرمی ہو اس میں لسی ایک بہترین ڈرنک ثابت ہوسکتی ہے۔

٭ کیلے اور دہی کا شیک

کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ روز سحری میں کیلے اور دہی کے شیک کا ایک گلاس آپ کو دن بھر ایکٹو رکھتا ہے۔

٭ سبز الائچی قہوہ

اگر سحری اورافطار میں سبز الائچی قہوہ کا استعمال کریں تو اس سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے۔