رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں تیس فیصد اضافہ
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال اکیس دسمبر تک ایک ہزار دو سو نو ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ٹیکس وصولی میں تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں گذشتہ مالی سال کی نسبت کافی بہتری آئی، رواں مالی سال یکم جولائی سے اکیس دسمبر کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی ایک ہزار دو سو نو ارب روپے رہی، گذشتہ مالی اس دوران ایک ہزار تیس ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔ ٹیکس وصولی میں تیس فیصد اضافہ ہوا،ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کوئی ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔