بھارت سے بات چیت کا شیڈول بنا لیا،سرتاج عزیز
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بھارت سے بات چیت کا شیڈول بنا لیا، جنوری میں سیکرٹریز سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت سے مختلف اوقات میں جامع مذاکرات کے لئے شیڈول بنا لیا،جنوری میں بھارت سے سیکرٹریز کی سطح پربات چیت ہو گی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جلد افغانستان کا دورہ کر یں گے جوبڑی اہمیت کا حامل ہے،طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل آگے بڑھ رہا ہے،امید ہے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔مشیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور روس سے تعلقات میں بہتری آئی ہے،حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے راہ ہموارکررہی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔